تھانہ محمود کوٹ پولیس کی غیر قانونی کاروائیاں مظلوم خاندان نقل مکانی کر گیا۔۔ڈی پی او مظفرگڑھ نوٹس لیں متاثرین کا مطالبہ۔۔۔۔۔
مظفر گڑھ( سٹار نیوز آن لائن)تھانہ محمودکوٹ پولیس کا اختیارات کا ناجائز استعمال مظلوم خاندان نقل مکانی کرگیا پولیس نامزد ملزم پکڑنے کی بجائے آئے روز ہمارےگھروں میں گھس آتی ہیں مقابلہ نہیں کرسکتے علاقہ چھوڑ دیا سیدمحمدحسنین شاہ کی دہائی تفصیل کےمطابق مظفرگڑھ کےنواحی علاقہ بدلہ سادات موضع کہاوڑ کےرہائشی سیدحسنین شاہ سیدمشرف شاہ سیدتصور شاہ ودیگر نے حالات مظفرگڑھ کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل سید صفدر شاہ کا قتل ہوا تو تھانہ محمودکوٹ پولیس نے ہسپتال پہنچ کر مقتول کےوڈیو بیان لیکر سرفراز شاہ پر قتل کا نامزد مقدمہ درج کردیا اور ملزم سرفراز شاہ وادات کےبعد فرار ہوگیا تھا تو تھانہ محمودکوٹ پولیس نے آئےروز ہمارےگھروں پر چھاپےمارنے شروع کردیئے جبکہ مقدمہ میں ہمارا نام تک نہیں ہے ہمارا جرم صرف اتنا ہےکہ قاتل اورمقتول دونوں ہمارے قریبی رشتہ دار ہیں جسکی وجہ سے تھانہ محمودکوٹ پولیس ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے انہوں نےکہا پولیس کے خوف سے اپنے گھروں کاتالےلگاکر رشتہ۔داروں کےگھررہنے پر مجبور ہیں متاثرہ نے ڈی پی او مظفرگڑھ سےانصاف اورتحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ عثمان خان خٹک مظفرگڑھ












