لاہور (ملک غضنفر اعوان ) منیجر سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاﺅن کے پرکشش عہدے پر تعیناتی کے لئے جونیئر ترین خاتون آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاءارم شہزادی کے اثر و رسوخ نے طاقتور ترین وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایل ڈی اے انتظامیہ نے ارم شہزادی کی ٹرانسفر کے حوالے سے 17 جون کو جاری کیے جانے والے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں