فلورملز کو گندم کا کوٹہ دیا جائے۔ بابر شہزاد اکیرا۔۔شیخ یوسف
جھنگ(سٹار نیوز۔ )مارکیٹ میں مناسب قیمت پر آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فلورملز کو گندم کا کوٹہ دیا جائے۔حکومت کو فی الفور اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر مدنی فلور مل ملک بابر شہزاد اکیرا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گندم خریداری کی مہم کو کامیاب کرنے کا مقصد عوام کو فائدہ پہنچانا تھا۔لیکن ناقص حکومتی پالیسی کی بدولت مارکیٹ میں آٹا بحران کے پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ حکومت کی جانب سے کوٹہ نہ جاری کرنے کی وجہ سے فلور ملزاوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں گندم خریدنے پر مجبور ہیں۔جس کی وجہ سے آٹا کی قیمت بھی زیادہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلورملز سے وابستہ مزدوروں کی خوشحالی اور غریب عوام کو آٹا جیسی بنیادی ضرورت کوسستے داموں فراہم کرنے کے لئے فلورملز کے لئے سرکاری گندم کے کوٹہ کا اجراء یقینی بنایا جائے












