ایک استفسار!
ایسے تو طلباء کی ایک بڑی تعداد امتحانات میں پاس ھو جائے گی اور جتنے ذیادہ پاس ھوں گے اتنی ہی ذیادہ ملازمتیں درکار ھوں گی اور ھماری پالیسی تو تعلیمی نصاب کو مشکل سے مشکل تر بنانے کی ھے تاکہ کم طلباء آگے آئیں 🥴

اور اس کا جواب!
کیا ہر پاکستانی کو علاج کی مناسب سہولتیں دستیاب ہیں؟
کیا پاکستان کے تمام علاقوں میں بجلی اور گیس کی سہولت میسر ہے؟
کیا ہر پاکستانی نوجوان کو اچھی تعلیم تک رسائی میسر ہے؟
کیا پاکستان میں کوئی چیز درآمد نہیں ہو رہی
کیا پاکستان زرعی اور صنعتی اشیا کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے؟
کیا پاکستان کی معدنیات، تیل اور گیس کے تمام وسائل ڈھونڈے جا چکے ہیں، ان سے استفادہ کیا جا رہا ہے؟
کیا پاکستان کے تمام خطے اچھی اور پختہ شاہراہوں، ریلوے کے ذریعے جڑ چکے ہیں؟
پاکستان میں موٹروے بنانے اور سی پیک کے منصوبوں میں غیر ملکیوں سے کیوں کام لیا جاتا ہے، ان منصوبوں پر پاکستانی کیوں کام نہیں کرتے؟
اگر اوپر دیے گئے تمام کام کرنے کی کوشش کی جائے تو کتنی افرادی قوت درکار ہوگی، یہ حکمرانوں کی بد نیتی اور جہالت ہے کہ پاکستانیوں کے لئے ملازمتیں نہیں ہیں، نہیں صاحب اپ بدنیت ہیں، آپ نااہل ہیں اور آپ دنیا کے بدترین منتظم ہیں۔ آپ صرف اقتدرا میں آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک اور اس میں بسنے والی قوم کے لئے کیا کرنا ہے، کیا منصوبے بنانے ہیں ان کوکیسے بروئے کار لانا ہے، اس سے آپ کا کوئی سروکار ہی نہیں ہے۔

پروفیسر محمد سلیم ہاشمی