جھنگ۔ پٹرولنگ انچارج راغب مبین کی کاروائی فون کال پر فراڈ کر کہ لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے گینگ کے ملزمان گرفتار لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹے جانے کا انکشاف

جھنگ( سٹار نیوز آن لائن)جھنگ موبائل فون صارفین کے فون کی تفصیلات چرا کر انہیں لاٹری کی خوش خبری دے کر دھوکہ دہی کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والے گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پٹرولنگ پولیس کو دو مشکوک افراد کی اطلاع موصول ہوئی جس پر کار سوار ملزمان کو گرفتار کر کیا گیا ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ موبائل فون پر لاٹری یا انعام نکلنے کے فراڈ کال کر کہ لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیتے تھے اور موبائل فون کے ذریعے لوگوں کے موبائل ہیک کر کہ پیسے اڑا لیتے تھے لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف دفعہ ٹیلی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مذید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

رپورٹ نوید سدھانہ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز