احمد پور سیال۔ریسکیو 1122نے ماہ جولائی میں مختلف ایمرجنسیز میں متاثر ہونے والے 1886افراد کوریسکیو سروس فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعلی حسنین
جھنگ( سٹار نیوز آن لائن) ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن میں ماہانہ اجلاس ہوا جس کی صدرات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کی اس اجلاس میں ماہ جولائی میں ہونے والی ایمرجنسیز اور کرونا وائرس کے حوالے سے ریسکیو 1122کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں شورکوٹ کے ریسکیو آفیسرز بھی شامل تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو 1122کی ماہ جولائی میں کار کردگی کے بارے بتایا کہ ریسکیو 1122کو14765مختلف فونز کالزکنٹرول روم میں موصول ہوئی جن میں ایمرجنسیز کالز1919تھیں اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد7488رہی اور مختلف انفارمیشن کالز کی تعداد5034رہی اور رونگ کالز کی تعداد 324رہی۔
جن1919ایمرجنسیز کالزپر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے رسپانس دیا ان میں روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد490رہی اور1090میڈیکل کے مریض تھے، اس کے علاوہ آگ لگنے کے واقعات 21ہوئے اور78کرائم ایمرجنسیز ہوئی، بلڈنگ منہدم ہونے کے09واقعات پیش آئے اور226مختلف ایمرجنسیز پیش آئی۔ریسکیو1122نے1886افراد کو مختلف ایمرجنسیز میں ریسکیو کیا ان میں 574افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا اور 1242افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا70افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ہارگئے۔ریسکیو 1122کا ماہ جولائی میں ایوریج رسپانس کال پر ڈے60.23رہا اورایوریج رسپانس ٹائم6.47رہی اور5.58 فائر ایمرجنسی کی ایوریج رسپانس ٹائم رہا اس حوالے سے ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو اہلکار اپنی سیفٹی کو اول رکھیں اور کسی بھی ممکنہ کرونا وائرس کے مریض کو شفٹ کرتے ہوئے مکمل سیفٹی کے آلات کا خیال رکھے
رپورٹ سیف اللہ صدیقی تحصیل رپورٹر احمد پور سیال













