مظفرگڑھ میں مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کے دوران کار سواروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک کار سوار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا کار سوار اسلحے سمیت فرار ہوگیا*
مظفر گڑھ( سٹار نیوز آن لائن)تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سپر نمبر1 میں مشکوک کار سوار افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق کار سوار مسلح افراد نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی بھگادی،اس دوران ٹبی چوک کے قریب کار سواروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،پولیس کےمطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران مشکوک کار درخت سے جاٹکرائی،،پولیس کے مطابق کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،،جبکہ کار سوار دوسرا مشکوک مسلح شخص فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،،ڈی پی او سید ندیم عباس کے مطابق مشکوک کار سے ڈبوں میں موجود سامان بھی برآمد ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں
رپورٹ عثمان خان خٹک













