سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا پولیسں کی کاروائی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھاحسنین علی طارق نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مصطفی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم اختر عباس ولد جکا قوم لک سکنہ نصیر پورکلاں کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے بندوق12بورریپٹر برآمد کرلی ہے ۔ گرفتارملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی ملزم کے خلاف اسلحہ کی نمائش کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا