ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کےاحکامات پر تھانہ صدر بھکر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن۔ناجائز اسلحہ برآمد، مجرمان اشتہاری گرفتار،

بھکر (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی کا مقصد ناجائز اسلحہ کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر SI محمد اختر بگا ،SI وحید حسن لک نے تھانہ صدر بھکر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران محمد اکرم ولد ظفر قوم مکھا سکنہ مکھا نوالہ سے رائفل 12 معہ3ضرب کارتوس برآمد ۔مجرمان اشتہاری مسمی زوار حسین ولد غلام قاسم قوم نائی سکنہ جھلارسکندر ،محمد عامر شیخ سکنہ چکنمبر 49 /TDA، کو گرفتارکر لیا۔مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 40افراد کی بذریعہ SVAS وبائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔
ایک اور کاروائی میں SHO تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر شیر علی چھینہ نے ملزم مسمی ذیشان سکنہ جنڈانوالہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ۔

ایس ایچ او تھانہ منکیرہ انسپکٹر احسان اللہ خان نے مجرم اشتہاری اعظم خان سکنہ منکیرہ کو گرفتار کر لیا ہے