سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی بروقت کاروائی، چارسالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار
سرگودھاسٹار نیوز آن لائن ):تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کو اطلاع ملی کہ مختار احمد کی چار سالہ بچی (ہ)گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کو ملزم تصور اقبال زنا حرام کی خاطر ورغلا پھسلا کر فصل کماد کی طرف لے گیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم تصوراقبال ولد عمر حیات قوم پاؤلی سکنہ کوٹ غازی خورد تحصیل کوٹ مومن گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا













