چونڈہ : دیہی مرکز صحت چونڈہ میں ہفتہ صحت تحفظ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

چونڈہ : ن

گران وزیر اعلی پنجاب مُحسن نقوی کی خصوصی ہدایت صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کی خصوصی ہدایت پر دیہی مرکز صحت چونڈہ میں ہفتہ صحت تحفظ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان مسلم لیگ ن سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی امیدوار حلقہ پی پی 48پاکستان مسلم لیگ ن نے ایس ایم۔او دیہی مرکز صحت چونڈہ ڈاکٹر وقاص ممتاز اور ڈی سی کسٹمز چوہدری حسیب احمد باجوہ کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیت رانا شہزاد احمد ،چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی ،سابق چئیرمین پریس کلب چونڈہ خرم شہزاد ،سوشل ورکر شہباز سدھو سمیت ڈاکٹر سردار اشرف ،ڈاکٹر حمزہ زاہد ،اور لیڈی ڈاکٹر حسنات ،ڈاکٹر عاصمہ خالد ،امین بٹ ، بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی نے ہفتہ صحت کیمپ میں مختلف مریضوں اور ان کی روک تھام کے حوالے سے لگائے گئے اسٹال کیمپ کا معائنہ کیا۔ اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ دیہی مرکز صحت چونڈہ کو بہترین اور تمام طبی سہولیات سے آراستہ کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے. سرزمین شہداء چونڈہ شہیدوں کا شہر اور میرا فخر ہے میں اپنے اس علاقہ سے دومرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکا ہوں اور انشاء الله اس دفعہ بھی آپ کی دعاؤں اور تعاون سے دوبارہ ممبر اسمبلی منتخب ہو کر جو میرے منصو بہ جات جن میں چونڈہ سپورٹس سٹڈیم کی بحالی اور چونڈہ سیوریج سسٹم کے ناکارہ پائپ لائن کی تبدیلی میرا سب سے پہلا مشن ہو گا اس کے علاوہ جلد چونڈہ میں ریسکیو 1122سنٹر کا قیام اور بچوں کی تفریحی کے لیے چائلڈ پارک کا منصوبے کا عنقریب قیام عمل میں لایا جائے گا اور جلد چونڈہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے منشیات کے خاتمہ واک کا اہتمام کیا جائے گا

رپورٹ خرم شہزاد چونڈہ