اشفاق نیاز (مؤلف تاریخ سیالکوٹ) نے علامہ اقبال لائبریری سیالکوٹ وزٹ کے موقع پر انچارج لائبریری جناب میاں محمد آصف اور اسسٹنٹ انچارج جناب عاشق محمود سے ملاقات کی
سیالکوٹ (سٹارنیوز)اشفاق نیاز (مؤلف تاریخ سیالکوٹ) نے علامہ اقبال لائبریری سیالکوٹ وزٹ کے موقع پر انچارج لائبریری جناب میاں محمد آصف اور اسسٹنٹ انچارج جناب عاشق محمود سے ملاقات کی ۔ ہلکی پھلکی گپ شپ کا موقع بھی ملا۔ یاد رہے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے زیر انتظام علامہ اقبال لائبریری میں چغتائی لیب والوں کے اشتراک سے ان دنوں تزین و آرائش کا کام جاری و ساری ہے ۔یہاں کے موجودہ انچارج میاں محمد آصف انتہائی مستعد اور ذمہ دار شخصیت کے طور پر اقبال لائبریری کی موجودہ حالت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہاں ایک بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ نئی پالیسی کے تحت کوئی بھی شخص ممبر بنے بغیر نہ تو لائبریری میں داخل ہو سکے گا اور نہ ہی کوئی کتاب ایشو کروا سکےگا۔ ہاں البتہ 60 سال سے زائد عمر کے لوگ اس پالیسی سے مستثنی ہوں گے۔*
رپورٹ زبیر احمد صدیقی













