کرپشن و بدعنوانیوں کی شکایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کے خلاف عوام سراپا احتجاج،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کے خلاف محکمانہ انکوائریاں بھی لٹک گئیں،معطل یا تبدیل کیا جائے،اہلیان عبدالحکیم کی عوام کا ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ

بارہ میل(نامہ نگار)کرپشن و بدعنوانیوں کی شکایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کے خلاف عوام سراپا احتجاج،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کے خلاف محکمانہ انکوائریاں بھی لٹک گئیں،معطل یا تبدیل کیا جائے،اہلیان عبدالحکیم کی عوام کا ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ کافی دنوں سے محکمہ لائیو سٹاک کے کرپٹ ملازمین بارے مختلف اخبارات میں نیوز شائع ہوتی رہی ہیں جس میں عبدالحکیم اور سردار پور کا ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کی کرپشن اور بدعنوانیوں پر محکمانہ انکوائریاں بھی چل رہی ہیں لیکن تاحال انکوائریوں میں ڈاکٹر کاشف کو کوئی سزا نہیں دی گئی،ذرائع کے مطابق عبدالحکیم کے قصائیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ان کو سرکاری مہریں بھی دی گئیں ہیں سردار پور میں بھی کھلے عام مضر صحت و لاغر جانوروں کا گوشت دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے،ویٹرنری ہسپتال سردار پور میں لاکھوں مالیت کی سرکاری ویکیسن نہر میں پھینکی گئی تاحال اس ضائع شدہ لاکھوں مالیت کی ویکسین کا ازالہ نہ کیا گیا،عبدالحکیم میں ویٹرنری سٹوروں پر سرکاری ویکسین فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے،عبدالحکیم اور سردار پور میں غیر رجسٹرڈ جگہ جگہ کھل اور ونڈے کی منی فیکٹریاں کھلی ہوئی ہیں،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف پر لاتعداد کرپشن کے الزامات ہونے کے باوجود وہ اپنی سیٹ پر براجمان ہے اس کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں،واضح رہے ویٹرنری ڈاکٹر کاشف نے سابقہ دور میں کٹال پال پروگرام میں قریبی عزیزوں کو نوازا لاکھوں کی کرپشن کی اور بعد میں بوگس کٹال پال لوگوں کی لسٹ بنا کر افسران بالا کو دے دی،ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کی دن بدن بڑھتی ہوئی کرپشن و بدعنوانیوں کی شکایات پر گذشتہ روز عبدالحکیم چک شراجہ بستی نونار پور کی عوام ثمر عباس،شکور احمد،منظور احمد،غلام شبیر،محمد نواز،محمد رمضان،اعجاز حسین و دیگر نے ڈاکٹر کاشف کے خلاف احتجاج کیا اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ ویٹرنری ڈاکٹر کاشف کی محکمانہ انکوائریوں کو مکمل کیا جائے اور اس کو فی الفور عبدالحکیم اور سردار پور سے معطل یا تبدیل کیا جائے ورنہ ہم کمشنر ملتان یا ڈپٹی کمشنر خانیوال کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔جب مئوقف جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر احسان الحق سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کال اٹینڈ نہ کی۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی