جھنگ بزم عاشقان رسول کے زیر اہتمام 20 ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ رہائش گاہ بانی محفل رانا محمد رمضان نوشاہی محلہ عشرت آباد جھنگ صدر میں منعقد ہوئی

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) بزم عاشقان رسول کے زیر اہتمام 20 ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ رہائش گاہ بانی محفل رانا محمد رمضان نوشاہی محلہ عشرت آباد جھنگ صدر میں منعقد ہوئی ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عثمان آف فیصل آباد نے حاصل کیا جبکہ نقابت و درود و سلام ماسٹر محمد جمیل چشتی نے کی . خصوصی خطاب علامہ مولانا ناصر عباس حیدری نے کیا جبکہ ہدیہ نعت عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان مصطفی افضل نوشاہی آف جھنگ، بلبل مدینہ خوبصورت آواز کے مالک حاجی محمد رمضان چشتی و فہیم نقشبندی نے پیش کیا ۔ محفل میلاد میں مہمان خصوصی ملک محمود الحسن ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی ، محمد ریاض شاہد خان ممبر پریس کلب جھنگ ، چوہدری شاہد اقبال ، سینئر جرنلسٹ آصف چوہان ، رانا آصف ، توصیف خان اور اہل علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی. اس موقع پر رانا شہزاد ، محمد رزاق ، محمد اقبال۔ رانا شان ، رانا عدنان ، عضد طلحہ گجر بھی موجود تھے ۔ محفل میلاد بسلسلہ ایصال ثواب والد محترم ، دادا جان و دادی جان محمد رمضان نوشاہی منعقد کی گئی ۔ محفل پاک کے آخر میں بانی محفل کیلئے خصوصی دُعا کروائی گئی اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا.

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ