فلسطین میں جاری مظالم پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی باعث افسوس ہے چوہدری یاسین جٹ شہباز جٹ
شورکوٹ (سٹارنیوز ) انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شہباز جٹ سہیل شفیق سندھو چوہدری یاسین جٹ نے ملاقات کی اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم پر اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی باعث افسوس ہے مظلوم فلسطینیوں کی نظریں اس وقت امت مسلمہ پر لگی ہوئی ہیں مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اور وحشی اسرا ئیل کے آگے اکیلا چھوڑنا کسی بھی طور جائز نہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور وحشت پوری دنیا اور عالمی اداروں کیلئے باعث شرم ہے اسرائیل نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی کی اور رہائشی مکانات، ہسپتالوں، مساجد اور نقل مکانی کرنے والوں پر بمباری کر کے ہزاروں مرد وخواتین اور بچوں کو شہید کردیا انہوں نے کہا کہ غزہ میں پانی، خوراک اور دیگر سہولیات کی شدید قلت ہے اور امت مسلمہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری امت مسلمہ کے سربراہان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے متحد ہوجائیں۔
رپورٹ کلیم اللہ طور













