سکولوں کی نجکاری کے خلاف رمضان انقلابی کی سپریم کورٹ میں رٹ،27نومبر2023 سماعت ہوگی
جھنگ(بیوروچیف) سکولوں کی نجکاری کے خلاف رمضان انقلابی کی سپریم کورٹ میں رٹ،27نومبر2023 سماعت ہوگی۔تفصیلات کےمطابق آل ٹیچرز االائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی کی جانب سے تعلیم اداروں کی نجکاری اور این جی اوز سمیت پیف کو دینے کے عدالت عظمی اسلام آباد میں معروف قانون دان، سیف الحق ضیائی ایڈووکیٹ،ملک محمد خان اعوان ایڈووکیٹ,مسزشازیہ خان ایڈووکیٹ نے پنجاب کو فریق بنا کر دعوی دائر کر دیا ہے، جس کا نمبر crl 133/16ہے۔جس کی آئندہ سماعت 27نومبر2023کوہوگی،عدالت عظمی کے بنچ نمبر3 کے معززججزجسٹس اعجازالااحسن،چسٹس منیب اختر،جسٹس عائشہ ملک کیس کی سنوائی کریں گے۔در اثناء رمضان انقلابی نے میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج سمیت ہرقانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اگیگا قیادت کے سیاسی ملاقات میں اپنے مطالبات کی یقین دہانیوں کو بھی سراہتے ہیں،اگیگا قیادت کے فیصلے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے حق میں ہونگے، آل ٹیچرز االائنس پرائمری اسکول سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام پر مشتمل فورم ہے،ہم اساتذہ کرام کے مفادات کو یقینی بنانے کیلئے ہرفورم کااستعمال کریں گے













