الوداع سابق قائد طلباء ڈاکٹر نادر علی مرحوم!
تحریر عبدالقدوس چوہدری
جوانو! یہ صدائیں آرہی ہیں،آبشاروں سے
چٹانیں چور ہوجائیں ، جو ہوعزمِ سفرپیدا
کسی بھی تنظیم کے پروگرام اور نظریہ کی کامیابی وناکامی میں راہنماؤں کی وابستگی معنی رکھتی ہے ، اگر وہ اپنے پروگرام اور نظریہ کے ساتھ دل و جان سے مخلص اور عوام دوستی کے راہنما اصولوں کے پیروکار ہیں ، تو وہ مختصر اور منظم ساتھیوں کے ہمراہ عالم دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں ،
ڈاکٹر صاحب مرحوم رح اپنے انداز واطوار ،رہن سہن، کردار ومعاملات، فراست وتدبر جوش وولولہ اور جماعتی پروگرام کی ترویج و اشاعت میں ان مذکورہ خوبیوں کے خوگر تھے،
لہذا آج ان کا انتقال سٹوڈنٹس کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ ایسی شخصیات ہی بے جوڑ معاشرے میں ایک تربیت گاہ کا کردار ادا کرتی ہیں،
ڈاکٹر صاحب مرحوم رح کی ساری عمر اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل رہی ہے،
اللہ تعالیٰ ان کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطافرماۓ اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین
عبدالقدوس










