جھنگ مذہبی سیاسی جماعت اہلسنت و الجماعت میں بغاوت
تحریر شیخ فرحان اعجاز 

جماعت کے رہنماوں اور کارکنوں نے اپنے قائد کا حکم ماننے سے انکار کردیا 6 اکتوبر تالاب کمیٹی میں ہونے والی کانفرنس میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی نے جھنگ کے شہری حلقہ این اے 109 اور پی پی 127 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا
اس کانفرنس میں پہلے سے باغی ہوئے سابق ایم پی اے جھنگ مولانا مسررو نواز جھنگوی دعوت کے باوجود شریک نا ہوئے.
اس سے قبل بھی انہیں منانے کی بہت ساری کوششیں ہوچکیں مگر ابھی تک کوئی بھی کوشش کامیاب نہی ہوسکی اور کہنے والے کہتے ہیں آنے والے دنوں میں یہ اختلافات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھیں گے کیونکہ مولانا معاویہ اعظم طارق نے غیر اعلانیہ اپنی این اے 109 میں کمپئین شروع کررکھی ہے
اور اس دفعہ وہ ایم پی اے کے نہیں ایم این اے کے امیدوار ہوں گے تو وہیں مولانا مسررو نواز جھنگوی تو پہلے سے ایم آپی اے کے امیدوار کیلیے اقتدار کے گھوڑے پہ سوار ہونے کو بے تاب ہیں
اور اس سے پہلے وہ بی بی سی کو دئیے انٹرویو میں بھی کہہ چکے وہ تھوڑا تھوڑا لبرل ہو چکے
سوال مگر یہاں یہ ہے گر مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی ایم این اے اور ایم آپی اے کے امیدوار ہوں گے تو جماعت کی سیاسی حالت کیا ہوگی
پہلے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جماعت اپنا وجود برقرار رکھ پائے گی گر جماعت کے تمام اسٹیک ہولڈر لچک کا مظاہرہ نہیں کرتے تو جہاں تینوں امیدوار شکست کھاجائیں گے وہیں جماعت کا ووٹ بینک تین دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گا جو جماعت کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا
گر جماعت کو اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنی ہے تو اسے آپسی اختلافات ختم کرنا ہوں گے بابائے ملت کو پیچھے ہٹنا ہوگا!
اب اس کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے کے آیا انہوں نے جماعت کی کمان بھی سنبھالنی ہے اور سیاست بھی کرنی یا رئیٹاتمنٹ لینی ہے یا گستاخ اولاد نال دو دو ہتھ کرنے ہن، میری ناقص رائے کے مطابق
مولانا محمد احمد لدھیانوی کو اب آرام کرنا چاہیے یا پھر ان کی عمر اللہ اللہ کرنے کی ہے سیاست کرنے کی نہیں وہ اللہ اللہ کریں اور خود انہیں بڑا دل کرتے ہوئے
دونوں نوجوانوں کو سیاست کے میدان میں لانا چاہیے ایک کو ایم پی اے اور ایک کو ایم این کا امیدوار ہونا چاہیے اس صورت میں ہی جماعت طاقتور شیخ وقاص اکرم، غلام بی بی بھروانہ کو شکست دی جاسکتی ہے تو وہیں شیخ یعقوب کو بھی ہرایا جاسکتا ہے اور یہی آپ کا کارکن آپ کا ورکر چاہتا ہے گر آپ نے زمینی حقائق کو تسلیم نا کیا اور ضد پہ اڑ گئے تو پھر…… انجام نوشتہ دیوار ہے
نا آپ جھنگ جوگے رہیں گے نا کمالیہ جوگے اب تو لینڈ کروزر بھی کسی نے نہی لے کے دینی
والسلام شیخ فرحان اعجاز نمائندہ نوائے وقت گڑھ_مہاراجہ
03006509984








