تحصیل پریس کلب احمد پور سیال کے زیر اہتمام ”یوم اقبال“ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا




احمدپورسیال (سٹارنیوز)تحصیل پریس کلب احمد پور سیال کے زیر اہتمام ”یوم اقبال“ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی مہمان خصوصی تھے۔ نقابت کے فرائض سابق صدر ٹی پی سی حبیب مہدی منظر نے سرانجام دئیے جبکہ چیئرمین تحصیل پریس کلب چوہدری غلام مصطفی گجر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تنویر حسین نے کلام اقبال پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔تقریب میں خانوادہ وترجمان نرنورنگ شاہ جہانیاں سید یوسف رضا بخاری ایڈووکیٹ، مینجر دی بنک آف پنجاب احمد پور سیال ملک عابد حسین بھٹہ اور قاری احمد نواز نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا کہ اقبال مرد قلندر اور مرد درویش تھے جنہوں نے خواب غفلت میں سوئی ہوئی قوم کو جھنجھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکری کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ جب غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی قوم ایک میر کاررواں کے اشارے پر چلی تو مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی۔انہوں نے کہا کہ نسل نوکوافکار اقبال اور ان کے فلسفہ خودی سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے ملک محمد طاہر عباس، اسد رضا سحر، سید یوسف رضا بخاری ایڈووکیٹ،ملک مجاہد عباس جواد اور چوہدری آصف مجید سبحانی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک غلام جیلانی آڑھتی نے علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا اور ملکی سلامتی، خوشحالی،استحکام اور فسلطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔علاوہ ازیں حبیب مہدی منظر نے بھی تحصیل پریس کلب کی طرف سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف قرار داد مذمت پیش کی جس کی سب نے تائید کی۔ قبل ازیں ملک غلام جیلانی جب دفتر تحصیل پریس کلب احمد پور سیال پہنچے تو ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھار کی گئیں اور انہیں مالا پہنائی گئی۔سیمینار میں چوہدری غلام مصطفی گجر چیئر مین۔ معین اقبال بھٹہ نائب صدر ۔محمد متین قیصر جنرل سیکرٹری۔قمر عباس گوندل وائس چیئر مین۔عارف جعفری فنانس سیکرٹری۔کاشف عباس جھانولہ افس سیکرٹری۔ چوہدری جاوید اسلم۔سید ضمیر الحسن۔۔محمد ابو بکر ۔فرحت عباس جوائینٹ سیکرٹری۔ملک عباس تجرا۔ملک حفیظ الرحمن کھوکر۔یاسر صدیق۔واصد اقبال۔فیصل بسرا۔خرم شہزاد ۔میاں کرم الہی۔ ملک عمران بھٹہ ۔أصف چوہدری نے شرکت کی
رپورٹ متین قیصر ندیم












