اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سےمعروف شاعر شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ہے اب آپ ڈاکٹر محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کہلائیں گے۔

شاکر شجاع آبادی صاحب سے ایک اینکر نے سوال پوچھا کہ زندگی میں اتنے دکھ دیکھے، معذور بھی ہیں، ٹھیک سے بول بھی نہیں سکتے، غربت بھی کافی کاٹی، کیا اِسکا غم ہے آپکو؟

تو شاکر صاحب فرماتے ہیں:-

ایتھاں جو بھوگ بھوگے ہِن
اُتھاں کوئی تاں جزا مِلسی
تھکیڑے سارے لہہ ویسن
نبیﷺ مِلسی خدا مِلسی

شاکر شجاع آبادی صاحب کا مکمل تعارف:

شاکر شجاع آبادی صاحب پاکستان کے عظیم و قدیم شہر مدینہ الاولیاء ملتان شریف کی تحصیل شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے سرائیکی زبان کے مشہور اور ہر دل عزیز شاعر ہیں

ان کا اصل نام محمد شفیع ہے اور تخلص شاکرؔ ہے، شجاع آباد کی نسبت سے شاکر شجاع آبادی مشہور ہے۔ ان کی ذات سیال ہے۔

ولادت:-

شاکر شجاع آبادی کی پیدائش 25 فروری 1953ء کو شجاع آباد کے ایک چھوٹے سے گاوٗں راجہ رام میں ہوئی جو ملتان سے ستر 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

شاعری:-

گزشتہ کئی سالوں سے وہ سرائیکی کے مظلوم عوام کے دلوں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔ وہ خود بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں

ہمیں شاکر شجاع آبادی پر فخر ہے شاکر شجاع آبادی ہم سرائکیوں کا ماݨ ہے