ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کبیروالا محمد جہانگیر ٹانگرہ کا عبدالحکیم میں ناجائز منافع خوروں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،متعدد کو جرمانے کیے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی
بارہ میل(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کبیروالا محمد جہانگیر ٹانگرہ کا عبدالحکیم میں ناجائز منافع خوروں اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا،متعدد کو جرمانے کیے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کبیروالا محمد جہانگیر ٹانگرہ نے عبدالحکیم میں مختلف کریانہ دکانوں کے مالکان کو ناجائز منافع خوری اور بغیر ریٹ لسٹ اشیاء فروخت کرنے پر تقریبا چالیس ہزار جرمانے کیے اور بعد میں نزد دین پور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی گئی اس موقع پر تحصیلدار کبیروالا محمد جہانگیر ٹانگرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کم ہوئی ہے لیکن دکاندار لوٹ مار کر رہے ایسے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی دکاندار اپنی دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں رکھیں، حکومت کی طرف سے سموگ کا باعث جو عوامل بن رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کرنا موجود حالات میں ضروری ہے کسانوں کو چاہیے کہ دھان و دیگر فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت پابندی ہے قانون شکنوں سے سختی سے نمٹیں گے لہذا کسانوں کو چاہیے کہ قانون پر عمل کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













