پولیو مرض کا خاتمہ ہم سب کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے حکمت کو عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

پولیو مرض کا خاتمہ کے لیے دربار ہال میرپورخاص میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کا کہنا تھا کہ
پولیو مرض کا خاتمہ ہم سب کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے حکمت کو عملی سے کام کرنے کی ضرورت ہے
27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کےلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات یہ جائیں۔
پولیو مرض ہماری آنے والی نسلوں کی روشن مستقبل سے جڑا ہوا ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے . اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ پولیو پروگرام فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گیے انتظامات کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں ضلع میرپورخاص کی 41 یونین کونسل میں 1006 ٹیموں کی مدد سے پیدائش سے لیکر پانچ سال کے 3لاکھ 45 ہزار 941 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

رپورٹ کفیل خان غوری