پاکستان الائنس فار ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (پینتھر) نے تمباکو کی کم نقصان دہ متبادل مصنوعات کےلیے قواعد و ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نکوٹین کی حامل یہ محفوظ متبادل مصنوعات تمباکونوشی ترک کرنے میں تمباکونوشوں کی مدد کر سکتی ہیں
بارہ میل(نامہ نگار) پاکستان الائنس فار ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (پینتھر) نے تمباکو کی کم نقصان دہ متبادل مصنوعات کےلیے قواعد و ضوابط بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نکوٹین کی حامل یہ محفوظ متبادل مصنوعات تمباکونوشی ترک کرنے میں تمباکونوشوں کی مدد کر سکتی ہیں۔یہ بات پینتھر کی جانب سے ایک بیان میں کہی گئی ہےالائنس کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں تمباکو کو مختلف شکلوں میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ دس لاکھ ہے۔ ان میں سے ایک کروڑ ستر لاکھ سگریٹ نوش ہیں۔ ملک میں تمباکونوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات کا مالی بوجھ 2019 میں 3.85 ارب ڈالر تھا۔ پاکستان، ہارم ریڈکشن کے اصولوں کو اپنانے کی مدد سے تمباکونوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات کے بوجھ کو کم کر سکتا ہے۔ اگر ہارم ریڈکشن کے اصولوں کو اپنانے کی بجائے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن اور نکوٹین کی محفوظ متبادل مصنوعات کے بارے میں منفی طرز عمل اپنایا گیا تو اس کا نقصان یہ ہو گا کہ تمباکونوش محفوظ مصنوعات استعمال کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔ پینتھر کا کہنا ہے کہ 2030 سے پہلے تمباکو سے پاک پاکستان کا حصول ممکن ہے مگر اس کےلیے ضروری ہے کہ تمباکونوشی کے خاتمے کےلیے مؤثر سہولیات کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹی ایچ آر کو انسداد تمباکونوشی کی قومی پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔
بارہ میل(نامہ نگار)
خانیوال میں ڈاکو راج برقرار،سٹریٹ کرائم عام ہو گئے،خانیوال میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا خانیوال کی عوام خوف ہراسں پھیل گیا،تھانہ کہنہ خانیوال کی حدود مشتاق کالونی میں دن دہاڑے ڈکیتیاں گذشتہ صبح مشتاق کالونی سے جدید فیکٹری کے ملازمین سے نقدی رقم اور موبائل فون اسلحے کے زور پر ملازمین سے سب کچھ چھین کر لے گئے۔تفصیل کے مطابق خانیوال میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ دنوں خانیوال میں ارشاد کالونی ندیم مقصود سے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر نقدی 70000 ہزار روپے اور ایک موبائل فون لوٹ لیا تھا اور آج صبح جدید فیکٹری کے ملازمین کام پر جارہے تھے راستے میں مشتاق کالونی پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر جدید فیکٹری کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فون لے گئے سٹریٹ کرائم کرنے والے گینگ کو تھانہ کہنہ پولیس پکڑنے میں ناکام خانیوال کی عوام خوف ہراس میں زندگی بسر کرنے لگی،خانیوال پنجاب پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی،سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،آر پی او ملتان،ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بارہ میل(نامہ نگار)
پولیس علاقے کو کرائم فری بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل مہر سلیم میتلا، پولیس نے ہمیشہ بلاامتیاز شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت اقدامات کیے ہیں تھانہ بارہ میل میں تعینات ایس ایچ او مہر سلیم میتلا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوٸے بتایا کہ معاشرے میں معاشرتی براٸیوں کی روک تھام اور جراٸم پیشہ افراد کیخلاف پولیس دن رات متحرک ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیع ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال راناعمرفاروق اور سرکل کبیروالا کے کراٸم فاٸٹر ایس ڈی پی او سید اعجاز حسین بخاری کے خصوصی ٹاسک پر چوروں ڈکیٹوں اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ جراٸم کا خاتمہ ہوسکے جراٸم کا خاتمہ تب ہوتا ہے جب عوام پولیس کا ساتھ دیں عوام کو میرٹ پر انصاف دینا ہر پولیس آفیسر کا فرض ہے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے میں کسی بھی تفتیشی آفیسر کی کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی تھانہ بارہ میل عوام کا تھانہ ہے بارہ میل کی عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام سے میری ایپل ہے کہ آپکے علاقے میں مشکوک شخص یا چیز نظر آئے تو میرے اس موبائل نمبر 03006897865 پر اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا صعغہ راز میں رکھا جاے گا اس موقع پر محرر چوہدری ارشدحسین ناٸب محرر محمد اجمل و دیگرموجود تھے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













