تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور روڈ پر سر شام ڈکیتی کی واردات،عوام خوف زدہ،مقامی پولیس کے لیے امن و امان برقرار رکھنا چیلینج بن گیا،گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے،متاثرہ افراد کے مقدمات درج کیے جائیں،اہلیان علاقہ

بارہ میل(نامہ نگار)تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور روڈ پر سر شام ڈکیتی کی واردات،عوام خوف زدہ،مقامی پولیس کے لیے امن و امان برقرار رکھنا چیلینج بن گیا،گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے،متاثرہ افراد کے مقدمات درج کیے جائیں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور روڈ پر گذشتہ روز سر شام ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے جودھ پور روڈ پر ناکہ لگایا ہوا تھا جس پر جودھ پور کے رہائشی عمر فاروق سے موبائل فون اور نقدی 7000 ہزار جبکہ عبدالشکور سے موبائل فون اور 15000 ہزار چھین کر فرار ہو گئے اس سے قبل بھی درجنوں کے حساب سے ڈکیتیاں ہو چکی ہیں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او مہر سلیم میتلا کے لیے امن و امان برقرار رکھنا برقرار رکھنا چیلینج بن گیا ہے پولیس متاثرہ افراد کے فوری مقدمات درج کرے اور نامعلوم ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے ان کو انجام تک پہنچائے اور متاثرہ افراد کو ریکوری دیں،پولیس گشت بھی مئوثر بنایا جائے گذشتہ روز جودھ پور و بارہ میل کی سیاسی و سماجی شخصیات نے امن و امان کے حوالے سے ایس ایچ او مہر سلیم میتلا سے ملاقات بھی کی ہے اور بتایا ہے کہ آئے روز چوریاں و ڈکیتیاں ہو رہی ہے ان کو کنٹرول کیا جائے تاکہ تھانہ بارہ میل کی حدود میں امن قائم ہو سکے اور عوام سکھ کا سانس لے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی