کبیروالا کی بیٹی ھوں عوام سے ھوں اور عوام میری طاقت ھیں انشاء اللہ عوام نے موقع دیا تو ان کی محبت چار گنا واپس لوٹایں گے سیدہ روبینہ زھراء گردیزی


خانیوال (سٹارنیوز )کبیروالا کے روایتی دونوں سیاسی گروپ میرے لیے قابل احترام ھیں مگر عوام میں ایک خوف سا ھے کہ ان کو ووٹ نہیں دیں گے تو ھمارے جانور ھمارے کاروبار محفوظ نہیں رھیں گے ھمارے لیے مسائل پیدا ھوں گے میں تھانہ کچہری کی سیاست کی بجائے شعور کی بات کرتی ھوں عوام کے حقوق کی بات کرتی ھوں کسانوں مزدوروں اور کسانوں کی محنت کش عورتوں بچوں بچیوں کی بات کرتی ھوں ان کے سنہرے مستقبل کی بات کرتی ھوں سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کے خلاف ھوں اقتدار عوام کا عوام نے موقع دیا تو اپنے منشور کے مطابق ھر ھر لفظ پر پہرہ دیے گے آمرانہ سوچ کے خلاف ھوں تحصیل کبیروالا میں پنجاب کے ماتحت سرکاری اداروں میں بدحالی کا خاتمہ صحت اور تعلیم اور سڑکوں کی بہتری پر توجہ دیں گے ضلعی انتظامیہ خانیوال سے ملکر ھر یونین کونسل لیول پر فلاحی انتظامات کریں گے جس سے غریبوں کی مشکلات کم ھوں گی گزشتہ دو سال میں کبیروالا کی عوام نے جو محبت دی ھے اس کا الفاظ میں بیان کرنا مشکل ھے میں کبیروالا کی بیٹی ھوں عوام سے ھوں اور عوام میری طاقت ھیں انشاء اللہ عوام نے موقع دیا تو ان کی محبت چار گنا واپس لوٹایں گے میں نے سیاسی میدان سے بھاگنا نہیں اور نہ ھی کسی کے اشارے پر سیاست میں آئی ھوں مخالفین بہت پریشان ھیں روزانہ نئی افوا مارکیٹ میں لاتے ہیں
انہوں نے آخر میں پریس کلب نواں شہر کبیر والا کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا
رپورٹ ۔ مظہر حسین باٹی













