ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کبیروالا ڈاکٹر عالم شیر پنیاں کا پولیو مہم کے تحت مختلف علاقوں میں فیلڈ ورکرز کو چیک کیا،پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے،عوام الناس کو چاہیے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فوری بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں،پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں،ڈاکٹر عالم شیر پنیاں

بارہ میل(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کبیروالا ڈاکٹر عالم شیر پنیاں کا پولیو مہم کے تحت مختلف علاقوں میں فیلڈ ورکرز کو چیک کیا،پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے،عوام الناس کو چاہیے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فوری بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں،پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلا رہی ہیں،ڈاکٹر عالم شیر پنیاں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلع خانیوال بھر کی طرح کبیروالا میں بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عالم شیر پنیاں سرگرم ہیں جس کے تحت گذشتہ کبیروالا کے دیہی علاقوں میں ڈاکٹر عالم شیر پنیاں نے وزٹ کیا پولیو ٹیموں کی فیلڈ ورکرز کو چیک کیا،اس موقع پر ڈاکٹر عالم شیر پنیاں نے میڈیا کو بتایا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں گے عوام الناس کو بھی چاہیے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے فوری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی