پاکستان انصار سپریم کونسل کی نومنتخب کابینہ کی پروقار تقریب حلف برداری
جھنگ ( بیورو رپورٹ ) آل پاکستان انصار سپریم کونسل کی نومنتخب کابینہ کی پروقار تقریب حلف برداری میلاد چوک جھنگ سٹی پر منعقد ہوئی جسکی سرپرستی محمد الیاس کریم نے کی اور صدارت لالہ عتیق الرحمن نے کی ۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی سیٹھ حمید شمس منیجنگ ڈائریکٹر حذیفہ انٹرپرائزز اور مفتی عظیم ایم فل اسلامیات آف سرگودھا سمیت بطور مہمان اعزاز قاری محمد عثمان راولپنڈی ، ہاشم اسلم ، انتظار بھورا ، عبدالرحمن فیصل آباد ، ثاقب عثمان سیالکوٹ ، ماسٹر نوید ریاض ، صوفی محمد ابوسفیان ، حارث علیم گوجرانولہ ، رئیس راجپوت سمیت پورے پاکستان سے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مفتی محمد عظیم نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیٹھ حمید شمس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انصاری برادری ملک پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جس کیلئے میں پوری برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں اپنی قوم کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں ۔ نومنتخب صدر آل پاکستان انصار سپریم کونسل لالہ عتیق الرحمن نے تقریب میں شرکت کرنے والے اور بیرون شہروں سے تشریف لانے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان انصار سپریم کونسل بنانے کا مقصد پوری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ، ان میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنا ، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شرکت کرنا اور برادری کے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء تقریب کیلئے اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
رپورٹ محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ












