میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گیے۔
جنید خانزادہ نے نومنتخب صدر قمرالدین شیخ، سیکرٹری ایم اے رحمانی اور فنانس سیکرٹری سلیم شیخ کے ناموں کا اعلان کیا
ایم یو جے تمام اراکین میں ایچ یو جے کی جانب سے انشورنس کارڈ بھی تقیسم کیے گیے۔ صدر ایچ یو جے آفتاب میمن نے کارڈ، ایم یو جے کے عہدیداران کے سپرد کیے
میرپورخاص
میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گیے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے تشکیل کردہ الیکشن کمیٹی نے ایم یو جے کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا جبکہ اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں ایچ یو جے کے تعاون سے ایم یو جے کے تمام اراکین میں ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی تقسیم کر دیے گیے۔ اس سلسلے میں میرپورخاص کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سینیئر صحافی و پی ایف یو جے کے نائب صدر جنید احمد خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں پی ایف یو جے کی مجلس عاملہ کے رکن وصدر ٹنڈوالہیار پریس کلب عبدالرشید جعفری، ایچ یو جے کے صدر آفتاب میمن، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس کے صدر مستجاب الرحمن، عبدالطیف قائم خانی اور ڈائریکٹر انفارمیشن رضا کھوسو و دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے سال 2023-24 کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق سینئر صحافی قمرالدین شیخ، جنرل سیکرٹری ایم اے رحمانی اور فنانس سیکرٹری سلیم شیخ بلامقابلہ منتخب ہو گیے جبکہ دیگر عہدے داروں میں سینیئر نائب صدر محمد اشفاق اشفی، نائب صدر شوکت اسلام، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی ہاشمی، اطلاعات سیکرٹری محمد حیات قریشی، آ فس سیکرٹری سرفراز ہیکٹر جبکہ ورکنگ کمیٹی کے لیے خلیل احمد غوری، خلیل اﷲ خان، ایم اے بابر، خالد صدف، سہیل احمد فتح روز خان، ساجد بجیر منتخب ہوئے جن کے ناموں کا اعلان جنید خانزادہ نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید خانزادہ نے کہا کہ آج بڑا تاریخی دن ہے جس میں میرپور خاص میں پہلی بار مقامی اور ڈویژن کے صحافیوں کے لیے عملی کام کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں میرپورخاص ڈویژن بھر کے ایم یو جے کے ممبران کو سالانہ فی کس دو لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کے کارڈ دے رہے ہیں، عنقریب لمس کی لیبارٹری ٹیسٹ کے ممبر کی پوری فیملی کے لیے کارڈ بھی دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کام پریس کلبوں اور ان کے میڈیا ہاو¿سز کو اپنے ممبران کے لیے کرنا تھا وہ کام پی ایف یو جے کے مرکزی صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری جنرل رانا عظیم اور سید حسن عباس کی قیادت میں پی ایف یو جے اور اس سے وابستہ یو جیز کر رہی ہےں اور جلد ہی لمس کے کارڈ بھی تقیسم کیے جائیں گے۔ ایچ یو جے کے صدر آفتاب میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے یہ بیٹرہ اٹھایا ہے کہ وہ صحافیوں کی جدید خطوط پر تربیت کرے تاکہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کر سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ حیدرآباد اور دیگر مقامات پر جو بھی ٹریننگ ورکشاپ ہوں گے اس میں اب ایم یو جے کے اراکین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی اور میرپورخاص میں بھی ڈویژن بھر کے صحافیوں کی تربیت کے لیے پروگرام کرائے جائیں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر انفارمیشن رضا کھوسو، پی ایف یو جے کی مجلس عاملہ کے رکن و ٹنڈوالہیار پریب کلب کے صدر عبدالرشید جعفری، ایم یو جے کے نومنتخب صدر قمرالدین شیخ، ایم اے رحمانی، سلیم شیخ، محمد اشفاق اشفی، آفاق احمد خان، شوکت اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب کے دوران جان محمد مہر شہید، زبیر احمد مجاہد اور دیگر صحافیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی اور شہید صحافیوں کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں انتقال کر جانے والے صحافی سلطان زئی اور نوابشاہ میں انتقال کر جانے والے صحافی عبدالرشید شیخ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی، آخر میں سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ تقریب میں میرپوخاص، عمرکوٹ، مٹھی، ڈگری، جھڈو، کنری سمیت تینوں اضلاع کے مختلف شہروں سے آنے والے ایم یو جے کے اراکین صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایم یو جے کے اراکین صحافیون کے لیے بھی انشورنس کارڈ و لیبارٹری کارڈ کے اجراءپر پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکریٹری رانا محمد عظیم، حسن عباس، جنید خانزادہ، حامد شیخ، عبدالرشید جعفری، حمید الرحمان، ایچ یو جے کے صدر آفتاب میمن، سیکرٹری علی نعیم، فنانس سیکرٹری دانش نفیس اور اراکین مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ کفیل خان غوری












