مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگناٸزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی پریس کانفرنس


لاہور( سٹارنیوز)۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، انتخابی سرگرمیوں کا یکم دسمبر سے آغاز ہوگا ۔ ڈویژنل سطح پر ورکر کنونشنز ہونگے 28جنوری کو مینار پاکستان پر ملک گیر جلسہ عام ہوگا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے مرکزی دفتر 106 راوی روڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رہے گا۔ ملک بھر میں جماعت کو فعال اور منظم کیا جاۓ گا۔ انہوں نے چیف آرگنائزر کی تقرری پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا شکریہ اداکیا۔ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ،ملک گیر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال کیا جائے گا ۔رابطہ عوام مہم کے تحت ڈویژنل ورکر کنونشن منعقد کیے جائیں گے ۔ورکر کنونشنز لاہور۔قصور۔گوجرانوالہ۔فیصل آباد۔ساہیوال۔سرگودھامیں منعقد ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔عوام کے مسائل کا حل ایک مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل میں ہے ۔علامہ معتصم الہی ظہیر کی سربراہی میں انتخابی بورڈ بنادیا گیا ہے اور عام انتخابات میں میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔پریس کانفرنس میں مولانا عبدالرشید حجازی۔حافظ یونس آزاد۔سید سبطین شاہ نقوی۔رانا شفیق پسروی۔مولانا عبدالباسط شیخوپوری۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد بھی موجود تھے ۔













