ارشد گجر ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔ چوہدری افتخار احمد لندن والے
انکی علمی ، سیاسی اور ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ علی احمد چوہدری
چوہدری ارشد گجر نے لوگوں کی فلاح و بہبود کو اپنا مشن بنایا ہوا تھا ۔ بابا پرویز احمد
جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) چوہدری محمد ارشد گجر مرحوم ( سابق سیکرٹری پریس کلب جھنگ) کی علمی ، ادبی ، سیاسی اور صحافتی خدمات کو جھنگ کی معروف کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جھنگ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری افتخار احمد ( لندن والے ) نے کہا ہے کہ ارشد گجر ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔ سیاست اور صحافت میں ان کا اپنا ایک مقام تھا۔ ان کے بچھڑ جانے سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی نہیں بھر سکے گا۔ مجھ سے اپنی آخری ملاقات میں انہوں نے یتیم اور مستحق بچیوں کی تعلیم کیلئے وظیفہ جات لگوانے کیلئے تجاویز پیش کیں جو صدقہ جاریہ ہے ۔ علی احمد چوہدری نے کہا کہ ارشد گجر مرحوم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، زکوٰۃ آفس اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ خدمت خلق میں مصروف رہے ۔ انکے ساتھ میرا وقت یادگاری تھا ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ موضع باغ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت بابا پرویز احمد سہیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ارشد گجر مرحوم باغِ مصطفیٰ کا ایک قیمتی سرمایہ تھے جو باغِ مصطفیٰ کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیئے ہر وقت کوشاں رہتے تھے۔ باغ مصطفیٰ میں لڑکیوں کے کالج کی بھی بہت کوشش کی اور صاحبِ اقتدار لوگوں کو درخواستیں بھی دیں ۔ باغِ مصطفیٰ میں سوئی گیس، صاف پانی اور بھی بہت سارے پروجیکٹ میں یہ فرنٹ پر تھے۔ خرابی صحت کے باوجود ہر وقت عوامی فلاح کے کاموں میں فرنٹ پر ہوتے تھے ۔ بلاشبہ باغِ مصطفیٰ ایک قیمتی اثاثہ سے محروم ہو گیا ہے ۔انکے ہر سیاسی شخصیت کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے لیکن دلی وابستگی پاکستان پیپلز کے ساتھ ہی تھی۔ اللہ پاک چوہدری ارشد گجر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین













