چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیر سید محمد حیدر شاہ کا سوشل ویلفیئر آفس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
جھنگ ( بیورو رپورٹ) چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیر سید محمد حیدر شاہ کا سوشل ویلفیئر آفس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا کاشف نثار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد امین سمیت دیگر سٹاف نے انکو ویلکم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ پیر سید محمد حیدر شاہ نے کہا کہ ان شاء اللہ بیت المال کو مزید متحرک اور مستحکم کیا جائے گا تاکہ مستحقین کی بھر پور مالی معاونت کی جاسکے۔ جھنگ کے لوگ اپنی فراخدلی اور جذبہ ایثار و ہمدردی اور مہمان نوازی کی قدیم روایت کو قائم ودائم رکھتے ہوئے مستحقین و مجبور افراد کی مالی معاونت کے لئے ‘بیت المال’ اور دیگر فلاحی اداروں سے تعاون جاری رکھیں ۔ ملک میں مہنگائی کی صورتحال کے باعث کثیر آبادی بے روزگار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ صاحبان ثروت سے بھر پور مالی معاونت کی اپیل کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو ضلع بھر سے کم آمدنی والے لوگوں کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرے گے تا کہ انکو مدد فراہم کی جا سکے .
رپورٹ محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ













