تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں کی سینٹرل سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم ملاقات
اسلام آباد : (سٹارنیوز)اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف جناب برسٹر گوہر علی خان ۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ونامزد امیدوار برائے وزیر اعظم پاکستان جناب عمر ایوب ۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا صاحب ۔ سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیوایم سید اسد عباس نقوی ۔ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی ۔ اپوزیشن لیڈر و پالیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کاظم میثم صوبائی صدر گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی ، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم ملک اقرار حسین اور ممبر پولیٹکل کونسل آصف رضا موجود تھے . مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا . اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا