احمد پور سیال۔پولیس کی بروقت کارروائی تقریباً 19لاکھ روپے مالیت کا لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا

احمدپورسیال (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق اڈہ پیر عبدالرحمن کے نزدیک ایک شیلر میں ڈاکوؤں نے عملہ کو رسیوں سے باندھ کر 31 برانڈڈ سولر پلیٹیں، ایک عددبیٹری، ایک عدد موٹر، انورٹر جن کی مالیت تقریباً 19لاکھ روپے بنتی ہے لوٹ کررکشہ پر لوڈ کرکے لیہ کی طرف جارہے تھے

کہ اطلاع ملنے پر
ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال مہر محمد نواز نول نے تعاقب کرکے بائی پاس کے نزدیک دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر لوٹا ہوا سامان اور لوڈر رکشہ برآمد کرلیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
ڈکیتی میں استعمال ہونے والا لوڈر رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا

۔شہریوں نے ڈکیتی کی بڑی واردات میں لوٹے گئے سامان کی برآمدگی پر ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال مہر محمد نواز نول کو خراج تحسین پیش کیا ہے

# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ سٹار نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808