جھنگ علاقہ تھانہ سٹی میں 26 سالہ ارم کے قتل کا معاملہ. ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس،سفاک قاتل چند منٹوں میں گرفتار.

جھنگ (سٹارنیوز )جھنگ علاقہ تھانہ سٹی میں 26 سالہ ارم کے قتل کا معاملہ. ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس،سفاک قاتل چند منٹوں میں گرفتار. ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بھائی شہباز نے غیرت کے نام پر فائر کر کے قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی میں 26 سالہ ارم کے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل ایس ایچ او سٹی اور فرانزک ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ سفاک قاتل کو چند منٹوں میں گرفتار کر لیا گیا. ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بھائی شہباز نے غیرت کے نام پر فائر کر کے قتل کیا۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ گرفتار سفاک قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن کو مقدمے کو میرٹ پر یکسو کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری