خانیوال۔شہری ہمارا ساتھ دیں انشا اللہ علاقہ تھانہ سٹی کبیروالا کو کرائم فری بناؤں گا ۔ تھانہ سٹی کبیروالا کے دروازے ہر وقت مظلوموں کے لئے کھولے ہیں۔ ایس ایچ او چوہدری ذیشان الہیٰ گل
خانیوال (سٹارنیوز)فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا چوہدری ذیشان الہیٰ گل صاحب اور اسکی ٹیم رانا علی حسن نومی۔مہر اظہر کات نائب محرر ۔ کانسٹیبل وسیم عباس ۔ عمر فاروق گجر ۔ وقار عزیز سیکورٹی آفیسر ۔ نے منشیات فروشوں اور اسلحہ رکھنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔
مؤثر گشت کر کے گزشتہ روز
(1) بدنام زمانہ منشیات فروش
خضر حیات ولد الللہ دتہ قوم لپرا سے 2200 گرام چرس برآمد کی جس پر مقدمہ نمبر 141/24 بجرم 9_C درج رجسٹر ہؤا۔
(2) عامر ولد منظور حسین قوم جٹ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر 145/24 درج رجسٹر ہؤا ۔
(3) وقار حسین ولد منظور حسین قوم اعوان سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 142/24 درج رجسٹر ہؤا ۔
(4) شاہ زمان ولد سعید احمد قوم کمبوہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر 146/24 درج رجسٹر ہؤا
(5) بدنام زمانہ منشیات فروش ذیشان عرف فرحت ولد صفدر قوم تھہیم سے 1060گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 143/24 بجرم 9-C درج رجسٹر ہؤا ۔
(6) محمد حسن ولد نعیم خان قوم پٹھان سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ نمبر 147/24 درج رجسٹر ہؤا
ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا چوہدری ذیشان الہیٰ گل کا کہنا تھا کہ میرا مقصد علاقہ میں امن قائم کرنا ہے نوجوان نسل کو منشیات جیسے مکروہ کام نشہ سے بچانا ہے علاقہ تھانہ سٹی کبیروالا میں ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ گشت کو مزید موثر کیا جا رہا ہے شریف شہری ہمارا ساتھ دیں انشا اللہ علاقہ تھانہ سٹی کبیروالا کو کرائم فری بناؤں گا ۔ تھانہ سٹی کبیروالا کے دروازے ہر وقت مظلوموں کے لئے کھولے ہیں۔ اس پر معززین علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا چوہدری ذیشان الہیٰ گل اور اس کی محنتی ٹیم کی کاروائیوں کو سراہا ۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












