نئی حکومت

تحریر عبدالستار سپرا

ملک میں اقتدار کی پرامن منتقلی کا جاری عمل خوش آئند ہے حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قائدین ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالیں اور عوامی مسائل کاپائیدار حل یقینی بنائیں معیشت کی آبیاری نئی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے وسیع تر قومی مفاد کی خاطر سب کو حکومت سازی میں شامل کیاجائے سیاسی عمل میں عدم برداشت مثبت پہلو نہیں ہے ایک دوسرے کو برداشت اور مفاہمت کا فروغ ہی صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ناگزیر اور جمہوریت کی رو ح ہے، حکومت سازی کے عمل کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ نئی حکومت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھا سکے سیاسی محاذ آرائی ملک کیلئے نقصان دہ ہے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کے عمل سے نکلنا ہوگا انتخابات کا مقصد محض جذبات کا اظہار نہیں بلکہ حکومت کا چناو ہوتا ہے لہذاٰ جن امیدواروں کو قوم نے اپنے ووٹ کے ذریعے چنا ہے انہیں عوامی خدمت کا موقع دیا جائے فتح یاب امیدواروں کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہی حقیقی جمہوریت ہے جسے پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے ، پاکستانی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار اکثریتی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں عوام کا یہ مینڈیٹ ہر لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جسے پیش نظر رکھتے ہوئے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کو بھی حکومت سازی میں شامل کیا جائے تاکہ جمہوری اقدار کی پاسداری ممکن ہوسکے اور آزاد ارکان بھی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں