وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل خصوصی اجلاس
ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،محکمہ صحت کی اپ گریڈیشن کے پانچ سالہ پلان پر غور، سسٹم کی اصلاح کا جائزہ
دیہی اور رورل مراکز صحت، ڈسپنسریوں انتظام کی بہتری کےلئے تجاویز پر غور

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےہیلتھ سسٹم میں مرحلہ وار اصلاحات کی منظوری دید ی

ماں اور بچے کی صحت ، اور ان کے لئے معیاری علاج سے متعلق امور کا جائزہ

کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر ۔ عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں ۔وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز شریف کی شفافیت یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کی ہدایت

ہیلتھ ایڈوائزری کونسل میں سرکاری حکام،پروفیشنلز اور عوامی نمائندے شامل ہوں گے

وزیراعلی مریم نوازشریف نے بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر وبحالی کا پلان طلب کر لیا

وزیراعلی مریم نواز شریف کا بی ایچ یو اور آر ایچ سی کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن یکساں رکھنے کی ہدایت

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو 2ہفتے میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کے موک ڈیزائن پیش کریں گے

وزیراعلی مریم نواز شریف کا ہسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کے لئے اردو سائن بورڈز اور فرشی ایرو لائننگ لگانے کی ہدایت

وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری دے دی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے صحت کی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے فیلڈ ہسپتال پلان طلب کر لیا

سب اربن ایریا اور دیہات میں مقررہ ایام پر موبائل ہیلتھ یونٹ بھیجیں جائیں گے

موبائل ہیلتھ یونٹ میں میڈیکل آفیسر،ایل ایچ وی،ڈسپنسر اور دیگر سٹاف کے علاوہ ضروری طبی آلات ہوں گے

عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہسپتالوں کو عوامی ضروریات کا تعین کرکے طبی آلات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلی مریم نواز شریف کا نومولود بچوں کے لئے انکو بیٹر کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا حکم

ہر ضلع میں ہارٹ، کینسراوردیگر بیماریوں کے علاج کے لئے میڈیکل سنٹرکے قیام کے لئے تجاویز کا جائزہ

پنجاب کے ہر شہری کے لئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا میرا عزم ہے۔مریم نواز شریف

بورڈ آف مینجمنٹ میں میرٹ پربہترین پروفیشنل اور ٹیکنیکل ممبر شامل کئے جائیں گے۔مریم نواز شریف

ہر ہسپتال میں خالصتا میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے،کرپشن پر زیر وٹالرنس ہے۔مریم نواز شریف

غریب آدمی کو کینسر کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے خصوصی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔مریم نواز شریف

محکمہ صحت میں عوام کی آگاہی اور ہیلتھ سکریننگ کو ترجیح دی جائے۔مریم نواز شریف

بی ایچ یو لیول پر ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے۔مریم نواز شریف

سیکرٹری صحت علی جان نے شعبہ صحت کی اپ گریڈ یشن کے لئے5سالہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی
سینیٹرپرویز رشید،رکن اسمبلی مریم اورنگزیب،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری فنانس،اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت