ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کا اعزاز، ڈیرہ کا چوتھا سپوت وزارت اعلیٰ کے منصب پر براجمان

خصوصی رپورٹ عبدالستار سپرا

ڈیرہ اسماعیل خان: قیام پاکستان سے قبل سردار اورنگزیب خان جن کا تعلق مسلم لیگ سے تھا 25مئی 1943ء سے 16مارچ1945ء تک 1 سال 10 ماہ اور 21دن تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مفتی محمود یکم مارچ1972ء سے 15فروری 1973ء وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی تیسری شخصیت سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور تھے جو کہ 29 اپریل 1973ء سے 16فروری 1975ء تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والی چوتھی شخصیت جنہیں اس منصب پر براجمان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے آج یک مارچ2024ء کو وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے 90ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار عباد اللہ نے صرف 16ووٹ حاصل کئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سردار علی امین خان گنڈہ پور خان گنڈہ پور2مارچ2024ء خیبر پختونخواہ کے 30ویں وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: واضح رہے کہ قیام پاکستان سے قبل مسلم پراگریسیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان خیبر پختونخواہ(سرحد) کے پہلے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کا دور اقتدار یکم اپریل 1937ء سے 7ستمبر1937ء تک تھا اور اوہ 5ماہ6دن اس منصب پر براجمان رہے۔