عظیم شخصیت
حاجی مہر محمد اقبال ہراج

انتخاب مظہر حسین باٹی

یہ وہ عظیم شخصیت تھے حاجی مہر محمد اقبال ہراج
صاحب ۔ ایم ۔ این ۔ اے ( مرحوم ) ۔ جن دنوں یعنی 1993 میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ تھیں ۔ اور نواز شریف محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ ( شہید ) کی حکومت کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ سے عدم اعتماد تحریک لانا چاہتے تھے اور پیپلز پارٹی حکومت کو گرانا چاہتے تھے تو ن لیگ کے لوگ مہر اقبال ہراج ۔ ایم ۔ این ۔ اے سے ملنے ایم ۔ این ۔ ھاسٹل کمرہ نمبر غالباً 74 یا 78 میں پہنچے اور ان کے ہاتھوں میں کروڑوں روپے سے بھرا ایک ایٹیچی تھا ۔ ان ن لیگ والوں نے کہا مہر صاحب تحریک عدم اعتماد میں آپ ہمارا ساتھ دیں اور یہ کروڑوں ہم سے وصول کریں اور عدم اعتماد میں آپ میاں صاحب کا ساتھ دیں تو مہر اقبال ہراج مرحوم نے اس وقت مسکراتے ہوۓ کہا آپ لوگوں نے غلط دروازے پر دستک دی ہے ۔ بی بی صاحبہ میری بیٹی ہے ۔ آپ اس طرح کریں مجھ سے ایسے رقم سے بھرے دو ایٹیچی لے لیں اور محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے حق میں ووٹ دیں ن لیگ والے یہ بات سن کر شرمندہ ہوۓ اور وہاں سے رخصت ہوگۓ اس بات کا جب محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو پتہ چلا تو وزیر اعظم صاحبہ اسپیشل ملاقات کیلۓ مہر اقبال ہراج صاحب کے پاس پہنچی اور کہا چچا اقبال آپ نے اپنی بیٹی کا سر فخر سے بلند کیا پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلند کیا اور آپ نے اپنا اقبال بلند کیا ۔ بے نظیر بھٹو صاحبہ شہید نے کہا چچا آپ اپنے حلقے کیلۓ جو فنڈ مانگیں گے وہ سب ملیں گے یوں پھر مہر اقبال ہراج مرحوم نے خصوصی طور پر سراۓ سدھو کیلۓ سوٸی گیس ۔ ڈیجیٹل ڈاٸریکٹ ڈاٸلنگ جیسے دو بڑے پراجیکٹ منظور کرواۓ گاٶں گاٶں گھر گھر بجلی دے کر گاٶں اور گھروں کو روشن کیا ۔
حاجی مہر اقبال ہراج مرحوم اپنے مخلص ورکر پر جان نچھاور کرتے تھے انکی قدر کرتے تھے ۔ حلقہ سے کام کی غرض سے لوگ جب اسلام آباد لوگ مہر صاحب سے ملنے جاتے تھے تو مہر اقبال ہراج صاحب پورے پاکستان کے واحد ایم ۔ این ۔ اے تھے جن کے اپنے ذاتی کمرہ میں لوگ مہر صاحب کے پاس سوتے اور آرام کرتے تھے ۔ حاجی مہر اقبال ہراج مرحوم ولی صفت انسان تھے کبھی زندگی میں کسی ورکر یا کسی شخص کو اوۓ کرکے بات نہیں کی اُن کی دل آزاری نہیں کی مہر صاحب کو دو نمبر لوگ پولیس کے ٹاٶٹ کیچڑ سے بھرے بدبودار لوگ ہرگز پسند نہیں تھے ۔ ۔ ۔
دعاگو ہیں ۔ اللہ پاک ہمارے عظیم لیڈر حاجی مہر اقبال ہراج صاحب اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی بخشش فرماۓ انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ
آمین یا رب العالمین