جھنگ۔الجمال ایجوکیشن سسٹم جھنگ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا
جھنگ:(سٹارنیوز) الجمال ایجوکیشن سسٹم جھنگ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی سیٹھ ہاشم اسلم صدر انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جھنگ،علی رحمن معاویہ صوبائی رہنما پاکستان راہ حق پارٹی نے شرکت کی۔
پوزیشن لینے والے سٹوڈنٹس کو انعامات اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔
اسماعیل عامر منیجنگ ڈائریکٹر نے ادارے کا تعارف پیش کیا اور قاری عبدالماجد پرنسپل ادارہ ہذا نے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور جدید دور کے تقاضے کے مطابق ادارے نے نئے عزم کے ساتھ اپنی تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے کا عہد کیاجس میں کمپیوٹر لیب کا آغاز اور ایوننگ کلاسز میں میٹرک اور ایف ایس سی کی کلاسز شامل ہیں
سیٹھ ہاشم اسلم نے گفتگو کے دوران کہا الجمال ایجوکیشن سسٹم بڑے اچھے انداز میں طلباء وطالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے اچھی کارکردگی ادارے کے سٹاف کی محنت کا ثمر ہے۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













