میاں محمد لطیف بھٹی سینئر ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ پرپروقار الوداعی تقریب، زندگی کے سفر میں حسین یادوں سےرخصتی قابل اعزاز ہے، ظفراقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، استاد ریٹائر نہیں بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر رواں دواں رہتا ہے، محمد لطیف بھٹی

سلطان باہو(امتیازشیخ) میاں محمد لطیف بھٹی سینئر ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ پرپروقار الوداعی تقریب، زندگی کے سفر میں حسین یادوں سےرخصتی قابل اعزاز ہے، ظفراقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، استاد ریٹائر نہیں بلکہ قوم کی رگوں میں خون بن کر رواں دواں رہتا ہے، محمد لطیف بھٹی ۔تفصیلات کےمطابق۔ گورنمنٹ ہائی سکول کالووالہ شورکوٹ کے سینئر ہیڈ ماسٹر میاں محمد لطیف بھٹی کے ساٹھ سالہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ ظفراقبال حیدری، ودیگر مقررین نے میاں محمد لطیف بھٹی کی تدریسی وانتظامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور انداز میں استقبال کیا، اور خوبصورت، یادگاری تحائف دے کررخصت کیا گیا، اس موقع پر پرنسپل مہرغضنفر عباس کاٹھیہ،اساتذہ کرام غلام رسول،محمافضل،کلیم طاہر،عبدالشکور،صفدر حسین، حافظ اختر عباس،غلام عباس، عمرفاروق، محمد اسلم اورظفراقبال بھی موجود تھے۔

رپورٹ امتیاز شیخ