☆ تھانہ تہکال پولیس کی بروقت کاروائی قیمتی پلاٹ کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف مسلح موچہ زن گرفتار

جن کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف، 2 عدد ایم فور رائفل، 1 عدد کلاکوف، 4 عدد پستول اور 834 عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

☆ تھانہ خزانہ پولیس کی کامیاب کاروائی، گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

جن کے قبضے سے مال مسروقہ کلاشنکوف، سمر سیبل، بیٹریاں جسکی کل مالیت 342000 برآمد کرلی گئی ہے۔

☆ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

جوکہ مختلف علاقوں آئس میں مخصوص گاہکوں کو فراہم کرنے میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

☆ تھانہ ارمڑ پولیس کی کارروائی، اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

جس نے رواں سال 12 اپریل کو جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کرکے مجروح خان صاحب کو شدید زخمی کردیا تھا، گرفتار مجرم اشتہاری نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

☆ تھانہ تاتارا پولیس کی کارروائی، آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

جوکہ مختلف علاقوں آئس میں مخصوص گاہکوں کو فراہم کرنے میں ملوث ہے، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔