گڑھ_مہاراجہ فیسکو سب ڈویژن گڑھ مہاراجہ کے عملے کا دربار سلطان باہو پر بجلی چوری کے خلاف دفتری کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ،
تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن گڑھ مہارجہ کے عملے نے دربار سلطان باہو پر بجلی چوری کے خلاف دفتری کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، فیسکو سب ڈویژن گڑھ مہاراجہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ پچھلے دنوں دربار سلطان باہو پر بجلی چوری پکڑی گئی جس پر ہمارے ملازمین پر تشدد کیا گیا، صاحبزادگان سر عام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہیں اور انہوں نے دربار کو نوگو ایریا بنایا ہوا ہے سرعام بجلی چوری کرتے ہیں، فیسکو ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور دربار شریف پر نوگوایریا ختم کیا جائے۔فیسکو ملازمین کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی چوروں کو پکڑا نہیں جاتا اور ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی احتجاج کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
دوسری جانب جبکہ صاحبزدگان کے مطابق فیسکو اہلکاروں نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جس وجہ سے ان کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ