ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں ماہ میں ضلع میں ہونیوالے حادثات اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔
جھنگ(سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ٹریفک پولیس، ہائی ویز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں ماہ میں ضلع میں ہونیوالے حادثات اور حادثات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے گوجرہ روڑ پر غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ سرگودھا روڑ پر یو ٹرن ختم کرنے سے اس پوائنٹ پر حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے۔مسافر بسوں و ویگنوں میں ایل پی جی کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر حادثات کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔ حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔رکشوں اور ریڑھیوں پر لگے غیر قانونی سپیکرز کو ختم کروانے کیلئے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ٹاسک دیا گیا اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ کا میکینزم بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔
رپورٹ علی رحمان انصاری