ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں عرصہ دراز سے قائم قبحہ خانہ کو اہل علاقہ کی شکایت پر فوری طور پر بند کر کے دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ ڈبلیو بلاک میں عرصہ دراز سے قائم قبحہ خانہ کو اہل علاقہ کی شکایت پر فوری طور پر بند کر کے دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقہ ڈبلیو بلاک میں جامع مسجد صدیقیہ کے ساتھ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کے سامنے عرصہ دراز سے قائم قبحہ خانہ کے خلاف گزشتہ روز گول مسجد میں ڈی پی او جھنگ کی کھلی کچہری میں مسجد انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں پیش ہو کر مذکورہ قبحہ خانہ فوری طور پر بند کرنے کی درخواست دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اس قبحہ خانہ میں مختلف سرکاری و نجی کالجز کے طلباء وطالبات اور دیگر مشکوک افراد روزانہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات میں آتے ہیں اور بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ قحبہ خانے کی وجہ سے مسجد میں آنے والے نمازی اور علاقہ کے مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ ڈی پی او نے اہلیان علاقہ کی درخواست پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو حکم دیا کہ اس قبحہ خانہ کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرکے اسے بند کیا جائے اور دو روز میں مجھے کارروائی سے آگاہ کیا جائے
رپورٹ رانا محمد شبیر