ڈینگی بخار مریض کے خون میں سفید خلیوں کو ختم کرتا ہے۔ محمد سبطین،شدید بخار،متلی اور قے، کمر اور پٹھوں میں درد اور سر میں شدید درد ڈینگی بخار اہم علامات ہیں۔ امتیازشیخ۔
سلطان باہو(بیوروچیف )ڈینگی بخار مریض کے خون میں سفید خلیوں کو ختم کرتا ہے۔ محمد سبطین،شدید بخار،متلی اور قے، کمر اور پٹھوں میں درد اور سر میں شدید درد ڈینگی بخار اہم علامات ہیں۔ امتیازشیخ۔تفصیلات کےمطابق پرنسپل چوہدری عابد حسین کی ہدایت پر اینٹی ڈینگی ایکٹویٹیز فوکل پرسن محمد سبطین کی قیادت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑ ھ مہاراجہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے محمد سبطین، شیخ امتیازاحمدرحمانی نے طلبہ کو ڈینگی بخار اور مچھر کے بارے آگاہی دی۔اس موقع پر سینئر ٹیچرز چوہدری عبدالرزاق، غلام مصطفی چیمہ شیخ ظفرعباس، رانا آصف علی، بشیرترابی، ناصر عباس،مبشر حسن، نجف علی، ظفر ایل اے،مختار جعفری بھی موجود تھے













