پر امن تنظیم! پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل!
تحریر ۔ شانزہ راصف
۔۔۔
ہمیں معاشرے میں بہت سی ایسی تنظیم و گروہ نظر آئیں گے جو معاشرے میں انتشار پھیلا رہے ہیں افواہوں و جھوٹی خبروں کے ذریعے ، واقع کا ایک رخ پوشیدہ رکھ کر آدھی ادھوری خبروں کی اشاعت کرنا مشغلہ و کاروبار بن چکا ہے جس سے عوام میں کبھی کبھار ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ اور عوام ذہنی ہیجان میں مبتلا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اور ایسے گھٹن بھرے ماحول میں پھر ہر شخص سکون کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔ یہ وہ صورت حال جسے کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تھا نا ہی کرنا چاہیے تھا۔ مگر افسوس کہ کوئی بھی اس عنوان پر سنجیدگی سے سوچتے ہوئے نظر نہیں آتا تھا ۔
وہی ایک پُرامن تنظیم کا آغاز ہوتا ہے ۔ جس کی بنیاد میاں چنوں کی سرزمین سے وابستہ مہر قطب علی دُلو صاحب نے 2023ء میں رکھی جو آج اپنے منفرد نام سے جانی جاتی ہے ” پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل”۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا تُجھ سے کام دُنیا کی امامت کا
یہ ایک نظریاتی تنظیم ہے۔ یہ واقعی ایک ایسی تنظیم ثابت ہوئی جس کے ذریعے امن کا پیغام دیا جانے لگا اور دیا جاتا ہے ۔ جہاں افواہیں گردش کرتی ہے دو رخ خبروں سے ہر سٹیٹس و فیسبک پر انتشار پھیلا ہوتا ہے وہی “پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل ” تنظیم میں امن کی فضا بحال رہتی ہے اور واقع کی اصل حقیقت سے آشنا کروایا جاتا ہے اور ان میں شامل ممبرز بھی آگے ان حقائق کو پھیلاتے ہیں جن سے بہت سے لوگ درست آگہی سے آراستہ ہوتے ہیں ۔ الحمدللہ! تنظیم نے کامیابی سے اس معاشرے میں اپنا آپ منوایا ہے اور اپنے مثبت کردار کو بحال کرتے ہوئے دو سال مکمل کر لیے ہیں ۔ جس کی پہلی تقریب ان شاءاللہ تعالیٰ! ماہ دسمبر میں لاہور میں منعقد ہو گی ۔
مہر قطب علی صاحب نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے تو اس تنظیم کو کامیابی سے پروان چڑھانے میں مبشر نور کمیانہ صاحب صوبائی صدر پنجاب کا نام بھی پیش پیش ہے۔ مبشر صاحب نے رواں سال 2 تحریری مقابلے کروائے جیتنے والوں کے لیے شیلڈز اور ایوارڈ کا اعلان کیا۔ اسی طرح مبشر صاحب اس تنظیم کی ترقی و بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔
ان کے خلوص و صداقت و ساتھ کا ہی نتیجہ ہے کہ اس تنظیم نے احسن انداز سے دو سال مکمل کیے اور ایک کامیاب نام کے ساتھ معاشرے میں ابھری ۔
یہ سچ ہے کہ یہ دُنیا اُن لوگوں کی ہے جو باہمت اور حوصلہ مند ہوں۔ جن میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجذن ہو۔ انسانی زندگی مشکلات سے بھری ہوئی ہے۔ ہر شخص کی زندگی میں کامیابی اور ناکامی آتی ہے لیکن کامیابی کا خواب دیکھنے والے افراد ناکامی سے ڈرتے نہیں۔ وہ مایوسیوں کے باوجود کامیابی کا رستہ تلاش کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ انکی مستقل مزاجی ہی انہیں منزل تک لے جاتی ہے۔ ہمارے ارد گرد کئی کہانیاں موجود ہیں جو سخت محنت اور عرق ریزی کی داستان سے بھری پڑی ہیں۔ بس ہمیں ان سے سبق سیکھ کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ اور ترقی کے نت روز نئے خزینے طے کرنے چاہیں۔
اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا کہ۔ مفہوم۔ (اور انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس اُس نے کوشش و سعی کی)۔ اب ہر انسان کی زندگی کا کوئی نا کوئی خواب ہوتا ہے۔ جس کو پورا کرنے کی خواہش رکھتا ہے لیکن اس 2 چیزیں آ جاتی ہیں کچھ لوگ منزل کو پانے کی صرف تمنا اور چاہ رکھتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی منزل پانے کے لیے سرتوڑ کوشش اور بازی لگا جاتے ہیں۔
علامہ اقبال نے اسی لیے فرمایا تھا کی۔
محبت مجھے اُن نوجوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
دعا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل تنظیم کو یوں ہی دن دگنی رات چوگنی ترقی حاصل ہو اور معاشرے کے اصلاح میں اپنا کردار یوں ہی ادا کرتی رہے ۔ آمین۔
۔۔۔
تحریر ۔ شانزہ راصف۔









