وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کردیا گیا۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاڑاچنار میں امدادی سرگرمیاں جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پاڑا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ آج پارا چنار پہنچا۔ پاڑا چنار سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد کے کر آیا۔

دوسرا ہیلی کاپٹر آج دوپہر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پاڑا چنار کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور واپسی پر پاڑا چنار سے مریضوں کو اسلام آباد کے کر آئے گا۔