جھنگ۔محکمہ سوشل ویلفیئر میں کرسمس کے حوالے سےکیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
جھنگ( سٹارنیوز)محکمہ سوشل ویلفیئر میں کرسمس کے حوالے سےکیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سنیئر رہمنا مسلم ؛لیگ ن آصف علی ڈھڈی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرراؤعبدالشکور،سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرشاہد امین،ایڈووکیٹ سیدحیدرعلی ، سی پی ڈی آئی کے پروانشل منیجر فیصل منظور انور،عوام دوست فاؤنڈیشن کے آصف منور،محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت ، اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سنیئر رہنما آصف ڈھڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا اور ہم سب اس کے برابر کے شہری ہیں ، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بٹانی چاہئے ، اس قسم کی تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے بلکہ بھائی چارے اور روادری کی ایک فضا بھی قائم ہوتی ہے۔تمام شرکاء نے مسیحی براردی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
رپورٹ رائے منظور احمد عابد













