الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیراہتمام الخدمت مرکز میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا
جھنگ (رائے منظور احمد عابد سے) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیراہتمام الخدمت مرکز میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مسیحی اور مسلم برادری کے درمیان اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے دوران ونٹر پیکج (گرم بستروں) کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر مختلف معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں فادر جارج یوسف مسیح، عمر سرور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، فرید مگھیانہ سرپرست اعلیٰ الخدمت جھنگ، اظہر عباس عادل چیئرمین الخدمت جھنگ، اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں، مقامی تاجر برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں، پریس کلب کے عہدیداران، اور دیگر سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مستحق افراد کو سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس اقدام کو حاضرین کی جانب سے بھرپور سراہا گیا اور اسے معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔
رپورٹ رائے منظور احمد عابد













